آئی سی آر سی پاکستان کے سربراہ کا ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ ایم پی آر سی ری ہیب سنٹر کا دورہ، ایم پی آر سی ری ہیب سنٹر کی کارکردگی کے حوالے سے ٹیم کا اظہار اطمینان

مظفر آباد (پی این آئی) آئی سی آر سی پاکستان کے سربراہ نیکولس لیمبرٹ نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ مظفرآباد آزاد کشمیر کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ایم پی آر سی ری ہیب سنٹر کا وزٹ کیا ۔۔۔

ڈپٹی ملٹری سیکرٹری محکمہ صحت عامہ بریگیڈئر نفیسہ صاور ڈائریکٹر ایم پی آر سی ڈاکٹر احمد جنید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ان کا استقبال کرتے ہوے اہم پی آر سی میں معذور افراد کو دی جانے والی سہولیات کو تفصیلی اجاگر کرنے کے لیے وفد کو تمام شعبہ جات کو تفصیلی دورہ کرایا۔جس میں مصنوعی اعضاء کے بنانے کے عمل سے لے کر مصنوعی اعضاء کی فیٹنگ اور ٹریننگ کے مراحل کے بارے میں بتایا گیا۔۔۔

آئی سی آر سی وفد نے سنٹر میں موجود مریضوں سے سروسیز کے متعلق سہولیات کے حوالے سے پوچھا اور اطمینان کا اظہار کیا کہ ایم پی آر سی مظفرآباد ایک بے مثال انسانی خدمت کا ادارہ ہے جس سے لوگوں کی امیدیںسے وابستہ ہیں۔۔ انہوں نے ادارے کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آئی سی آر سی پاکستان کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔۔۔وفد نے سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل ظہیر اختر سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی اور ان کی جانب سے ایم پی آر سی کی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا۔۔۔۔

close