آزاد کشمیر ، گزشتہ 24گھنٹےکے دوران 5افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹےکے دوران 5افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جن میں سے 3کا تعلق پلندری اور2 کا میرپور سے ہے،4مریض صحتیاب ہوئے اور153افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ آزادکشمیرمیں اب تک320101افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،

34547افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے33772افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ33مریض زیر علاج ہیں 742مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،23کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے33مریضوں میں سے 30مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ3مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔۔۔۔۔

close