آزاد کشمیر، جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیا ان کے مسائل بھی حل کریں گے، وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی

سدھنوتی (پی آئی ڈی) وزیر اطلاعات، قانون، انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اتریں گے، تعلیم اور صحت میں نئی اصلاحات لا رہے ہیں جس کے اثرات یہاں مقامی سطح پر بھی لوگوں کو نظر آئیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے کثیر فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی تمام ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے،

میرٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیا ان کے مسائل بھی حل کریں گے، اپنے بزرگوں سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔ فنڈز کی ذمہ داری میری ہے آپ لوگوں نے کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہونا دینا۔ آپ اپنے ضروری منصوبہ جات کو مشاورت سے مجھ تک پہنچائیں گے جس کو ضرور پایہ تکمیل پہنچایا جائے گا، تمام مقامی لوگ میرے نمائندہ کے طور پر یہاں ہیں۔

اداروں کو بہتری کے لئے مقامی لوگ ساتھ دیں۔ تعلیمی اداروں کی عمارات اور کوالٹی ایجوکیشن کو ہر صورت اپ گریڈ کریں گے۔جنہوں نے عوام کا پیسہ کھایا ان کا احتساب ضرور ہو گا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات، قانون، انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی ایڈووکیٹ نے بساڑی، جھانگی سدھنوتی میں منعقدہ تقریبات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں وزیر اطلاعات کا جھانگی اور بساڑی پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا،

کارکنان نے وزیر اطلاعات کو ہار ڈالے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔۔۔۔۔

close