مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے آزادجموں و کشمیر کے نوجوانوں سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایات پر مظفرآباد وزیراعظم سیکرٹریٹ میں آزادجموں و کشمیر بھر کے نوجوانوں اور اسلام آباد کشمیر ہاؤس میں پاکستان بھر میں موجود آزادجموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے دفاتر قائم کردیے گئے۔
دفاتر قائم کرنے کا مقصد نوجوانوں کے مسائل وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی تک پہنچانے، میرٹ کی بالادستی اور نوجوانوں کے لیے مختلف روزگار و تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور نوجوان لیڈرشپ کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نظریے کے مطابق بااختیار بنانا ہے۔۔۔۔۔






