وزیر تعلیم مستعفی

جنوبی کوریا کے وزیر تعلیم چوئی کیو جن نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے امتحان میں نقل کے اسکینڈل کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے صدر لی جے میونگ نے منظور کرلیا ہے۔

جنوبی کوریا میں گزشتہ ہفتے یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے ہونے والے اہم قومی امتحان سے قبل مصنوعی ذہانت کی مدد سے نقل کا معاملہ سامنے آنے پر ملک بھر میں تشویش پھیل گئی تھی۔

اس تنازع کا آغاز گزشتہ اتوار کو اس وقت ہوا جب قومی ٹیکس اکاؤنٹنٹ امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے امیدوار نے اعتراف کیا کہ اس نے امتحان میں نقل کے لیے ایک چھوٹا کیمرہ اور سمارٹ فون استعمال کیا تھا، امیدوار نے تقریباً مکمل نمبر حاصل کیے تھے۔