اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور پی ٹی آئی بھی وزیراعلیٰ کی مکمل حمایت کرے گی۔
بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو سمجھنا ہوگا کہ یہ حالات خراب کرنے کا وقت نہیں بلکہ کوشش کرنی چاہیے کہ ملک کے حالات بہتر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کوششیں کی جا رہی ہیں کہ معاملات کو مزید خراب ہونے سے بچایا جائے اور ملک میں حالات معمول پر رہیں۔






