*برتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر خواتین کے لیے شناختی کارڈ کی خصوصی سہولت*
برتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث شناختی کارڈ سے محروم خواتین کے لیے اچھی خبر ہے۔
نادرا نے اعلان کیا ہے کہ برتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باوجود 18 سال سے زائد عمر کی خواتین 31 دسمبر تک شناختی کارڈ بنوا سکیں گی۔
*شادی شدہ خواتین:* کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ کے ساتھ کارڈ بنوا سکیں گی، شوہر یا والدین میں سے کسی ایک کا بائیو میٹرک لازمی ہوگا۔
*غیر شادی شدہ خواتین:* والدین، بہن یا بھائی کا شناختی کارڈ ہونا اور ان میں سے کسی ایک کا بائیو میٹرک تصدیق کے لیے ساتھ ہونا ضروری ہے۔
نادرا کے مطابق یہ خصوصی سہولت 21 دسمبر 2026 تک برقرار رہے گی۔






