حکومت کا مذاکرات کیلئے ایک بار پھر جماعت اسلامی سے رابطہ

حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے لانگ مارچ کے معاملے پر جماعت اسلامی سے ایک بار پھر مذاکرات کیلئے رابطہ کرلیا۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے ہفتے کے روز مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے اور ہفتے کے روز جماعت اسلامی سے مذاکرات کی خواہاں ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ وہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور سینیئر قیادت سے مشاورت کے بعد حکومت کو جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے پانچ دور ہوچکے ہیں۔