پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود انتقال کر گئے۔
خالد محمود کے بیٹے کے مطابق ان کی تدفین کل صبح فیصل آباد میں ہو گی۔
- واضح رہے کہ خالد محمود پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ رائٹ آؤٹ پوزیشن پر کھیلنے والے خالد محمود 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے اور 1971 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بھی تھے۔






