تین سابق ارکان اسمبلی نااہل قرار , وجہ بھی سامنے آ گئی

الیکشن کمیشن نے مالی سال 2024-25 کے گوشوارے مقررہ وقت پر جمع نہ کرانے پر تین سابق ارکان اسمبلی کو کسی بھی انتخاب کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نااہل قرار دیے گئے سابق ارکان میں صاحبزادہ محمد حامد رضا، عبداللطیف اور زرتاج گل شامل ہیں۔ تینوں سابق ارکان نے مالی سال 2024-25 کے اپنے مالی گوشوارے مقررہ مدت میں جمع نہیں کرائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں ارکان کی نااہلی عام انتخابات، ضمنی انتخابات، سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات پر لاگو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ سابق ارکان کی نااہلی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک وہ اپنے مالی گوشوارے جمع نہیں کرا دیتے۔