عمران خان جیسی طبی سہولیات کی فراہمی ، اڈیالہ جیل کے 3 قیدی وفاقی آئینی عدالت پہنچ گئے

اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔

درخواست گزاروں نے وفاقی آئینی عدالت سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ آئین کا آرٹیکل 25 تمام شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک کی ضمانت دیتا ہے، اس لیے بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات دیگر قیدیوں کو بھی ملنی چاہئیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 18 اگست کا حکم تاحال نافذالعمل ہے، جس کے تحت بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

قیدیوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں بھی شفا انٹرنیشنل اسپتال سے علاج کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی طرز پر واٹس ایپ کے ذریعے بیرون ملک افراد سے رابطے کی سہولت دینے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔