وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں شہری اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حوثی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برادر سعودی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے معصوم انسانی جانوں اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، جبکہ سعودی عرب پر حملے خطے کے امن و استحکام کو مزید خطرے سے دوچار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔






