ایران کا دشمنوں کو ’’سرپرائزز‘‘ دینے کا عندیہ

ایران کے قائم مقام وزیرِ دفاع مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اپنے دشمنوں کے لیے کئی ’’سرپرائزز‘‘ موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مجید ابن الرضا نے کہا کہ ہمیں فی الحال ان سرپرائزز کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے، تاہم دفاعی صنعتوں میں جاری کام، ایرانی علم و صلاحیت اور نوجوانوں کی کوششیں اچھے سرپرائزز سامنے لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سب کو، بالخصوص دشمنوں کو، یہ جان لینا چاہیے کہ مقررہ وقت پر وہ ایران کے ان سرپرائزز سے آگاہ ہوجائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق جنگ کو شروع ہوئے 6 ماہ گزر چکے ہیں، اس دوران تہران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اور انٹیلی جنس تنصیبات کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا کے پاس میزائلوں کو روکنے والے انٹرسیپٹرز کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے، جن کی تیاری مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ وقت طلب بھی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے اسلحے اور گولہ بارود کی قلت سے متعلق اطلاعات کی تردید کی ہے۔