ہاکی ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو پانچ کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی،
جس کے باعث پاکستانی ٹیم اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔ بھارت نے پہلے ہاف میں چار گول کرکے برتری حاصل کی، جبکہ پاکستان کی جانب سے حنان شاہد اور سفیان خان نے گول کرکے مقابلے میں واپسی کی کوشش کی، تاہم بھارت نے برتری برقرار رکھی۔ حنان شاہد نے دو جبکہ سفیان خان نے ایک گول کیا۔ آٹھ سال بعد ورلڈ کپ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم تین میچوں میں ایک بھی کامیابی حاصل نہ کرسکی، اسے انگلینڈ سے شکست ہوئی جبکہ ویلز کے خلاف میچ برابر رہا اور پاکستان صرف ایک پوائنٹ حاصل کرسکا۔






