حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر تک بڑی کمی کرنے کا اعلان

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں تیس سے بتیس روپے فی لیٹر تک کمی کرنے کا اعلان کردیا ہے،

جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آئندہ چند گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آئل ریفائنریوں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں جنگ کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود ریفائنریوں کے تعاون سے عوام کو بڑا ریلیف دیا جا رہا ہے۔