کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 5 امریکی شہری شامل ہیں۔ مرنے والوں میں ایکواڈور کی انٹیلی جنس کے سربراہ اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے 5 امریکی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ہیلی کاپٹر لوئیسابا کے محفوظ وائلڈ لائف علاقے سے ایواسو نیرو کی جانب تفریحی فضائی سفر پر تھا۔ حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانہ مقامی حکام سے رابطے میں ہے اور متاثرہ خاندانوں کو قونصلر معاونت فراہم کر رہا ہے۔






