پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا اعلان , مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

لاہور: پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک کرانے کی تجویز سامنے آ گئی۔

 

ذرائع کے مطابق سیریز کے پہلے مرحلے کے میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔ 18، 20 اور 22 اکتوبر کو راولپنڈی میں میچز کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

دوسرے مرحلے میں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو میچز شیڈول ہیں جبکہ سہ ملکی سیریز کا فائنل یکم نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ تمام بورڈز کی باہمی مشاورت سے سیریز کا حتمی شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

 

سری لنکا کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز بھی کھیلے گی۔ سری لنکا کے خلاف سیریز کے وینیوز اور تاریخوں پر مشاورت جاری ہے۔