پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو شکست دے کر چیمپئز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن فائنل میں پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو 101 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان گولڈ نے مقررہ اوورز میں 340 رنز بنائے۔ سعد خان نے 102 گیندوں پر 112 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ شامل حسین نے 93 گیندوں پر 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف، شاداب خان اور نسیم شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان گرینز کی ٹیم 38ویں اوور میں 239 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سعد بیگ نے 67 اور عمیر یوسف نے 44 رنز بنائے۔

پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین آفریدی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 رنز کے عوض 7 وکٹیں لیں اور ہیٹ ٹرک بھی کی۔ رضا اللہ، مبصر خان اور فیصل اکرم نے ایک وکٹ حاصل کی۔