*حکومت بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی*
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے نجی ہسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔
ایک عدالتی سماعت پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق جاری حکم کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس فیصلے پر نظرثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ حکم نامے کے دیگر نکات پر بھی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے سوال اٹھایا کہ کیا سپریم کورٹ کا یہ حکم تمام قیدیوں پر لاگو ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں صحت کے مسائل کا شکار بہت سے قیدی موجود ہیں اور سزا یافتہ قیدیوں کو عام طور پر سرکاری ہسپتالوں میں ہی علاج کی سہولت دی جاتی ہے۔






