*پیٹرول 334 روپے 54 پیسے، ڈیزل 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہو گیا*
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔
وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 19 اگست سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے بعد ملک میں پیٹرول *334 روپے 54 پیسے* اور ڈیزل *395 روپے 69 پیسے* فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 10 مرتبہ کمی اور 11 مرتبہ اضافہ ہو چکا ہے۔ اسی دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 مرتبہ سستا اور 15 مرتبہ مہنگا ہوا ہے۔





