بڑے صوبوں سے پاکستان کو ترقی نہیں مل سکتی، فاروق ستار

اسلام آباد(آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد سے ملک میں ایک اسٹیٹس کو اور جمود ہے، بڑے صوبوں سے پاکستان کو ترقی اور استحکام نہیں مل سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایسے علاقے جہاں صوبوں کی ضرورت ہے وہاں ریفرنڈم کرا دیں، آرٹیکل 239 میں بھی دو تہائی اکثریت سے ترمیم ہوسکتی ہے، آرٹیکل 239 میں تبدیلی کیلئے دو تہائی ووٹ ممکن ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 80 سال سے پاکستان میں ایک اسٹیٹس کو اور جمود ہے، بڑے صوبوں سے پاکستان کو استحکام اور ترقی نہیں مل سکتی، اب فیصلہ ساز اداروں میں بھی صوبوں کے قیام کی بات ہو رہی ہے۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آئین کی کوئی شق صوبے بنانے میں رکاوٹ ہے تو اسے دور کیا جائے، چار صوبوں کی اجارہ داری سے اب پاکستان نہیں چلے گا۔