ساہیوال (آن لائن) بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج سے روکنے کے الزام میں ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس نے تحریک انصاف سٹی ساہیوال کے سیکرٹری جنرل رضوان مظفر شاہ اور سابق ایم این اے رائے حسن نواز کے متحرک عہدیدار و سابق چیئرمین بیت المال رانا محمد مبشر کو ساہیوال اور چیچہ وطنی سے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں کو متعلقہ تھانوں میں تقریباً آٹھ گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد رات دو بجے رہا کردیا گیا۔
تحریک انصاف ساہیوال سٹی نے کارکنوں کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔






