صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جدید ٹیکنالوجی اور کمال فن تعمیر کے شاہکار ’ یادگار فتح‘ کا کر دیا ہے ، جو آنے والی نسلوں تک معرکہ حق کی داستانیں سناتا رہے گا۔
یاد گار فتح میں مستقل طور پر جدید ٹیکنالوجی کا نظام نصب کیا گیا ہے، یہ پروجیکشن میپنگ کا ایکس نظام ہے جو کہ ایک لاکھ بیس ہزار لیومن ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے۔
اس جدید نظام کے ذریعے تقریب میں یاد گار فتح پر داستان عشق وطن معرکہ حق بھی تقریب میں شرکاء کو دکھائی گئی ۔
4
اسلام آباد میں یادگارِ فتح کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بطور کے مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا، سروسز چیفس، ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی تقریب میں موجود ہیں۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز بھی تقریب میں شریک ہیں ۔
وفاقی وزرا عبدالعلیم خان، محسن نقوی اور عطا تارڑ سمیت دیگر اہم شخصیات بھی یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں۔
تقریب میں قومی جذبے، حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے عزم کا شاندار مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ مسلح افواج کے ساتھ سول آرمڈ فورسز کے دستوں نے سلامی پیش کی ۔
پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان پولیس کے دستوں کے ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پولیس کے دستے بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
یادگارِ فتح کی تقریب میں اتحاد، یکجہتی اور قومی وحدت کی خوبصورت عکاسی کی گئی، باوقار دستے قومی اتحاد اور یگانگت کی علامت ہیں۔
یادگارِ فتح قومی تاریخ، معرکۂ حق میں کامیابی، شہدا و غازیوں کی قربانیوں اور عزمِ صمیم کی علامت ہیں ۔






