محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے یومِ آزادی کے موقع پر 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
جاری اعلان کے مطابق جمعہ 14 اگست کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی، جس کے باعث تمام سرکاری دفاتر اور بیشتر ادارے بند رہیں گے۔
تعطیل کے دوران عوام کو ضروری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق فعال رہیں گی۔






