تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ایم کیو نائن ڈرون کو مار گرایا ہے۔
بی بی سی رپورٹ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کو ایرانی فضائیہ کے نئے اور جدید دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
تاہم پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرون کو کب اور کس وقت مار گرایا گیا۔
دوسری جانب خطے میں امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام نے تاحال پاسدارانِ انقلاب کے اس دعوے کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔






