منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

واشنگٹن (آئی این پی): عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے توانائی اور ایندھن کے اخراجات میں مزید اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں 1.29 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 84 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

دوسری جانب برینٹ کروڈ کی قیمت بھی 1.21 فیصد بڑھ گئی، جس کے بعد یہ 87.93 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ایندھن، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے اخراجات پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے، جس کے اثرات مختلف ممالک میں مہنگائی کی شرح پر بھی مرتب ہونے کا امکان ہے۔