فوج کیخلاف جو بھی بات کرتا ہے وہ پاگل کا بچہ ہے، گورنر سندھ

کراچی (آئی این پی): گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف جو بھی بات کرتا ہے وہ “پاگل کا بچہ” ہے اور پاک فوج ہمیشہ زندہ باد ہے، جبکہ آمریت دنیا میں کہیں بھی پسندیدہ نہیں ہوتی۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ ان کے بھائی سمیت خاندان کے چار افراد پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور ملک کی سرحدوں پر دفاع وطن کے لیے تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت ہمیشہ محبت، اتحاد اور مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے، جبکہ عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے لیے باہمی ہم آہنگی کا فروغ ضروری ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ہونے والے ترقیاتی کام پشاور تک نظر آئیں گے اور ان کے منصوبوں کے اثرات ملک بھر کے عوام تک پہنچ رہے ہیں۔