لاہور (آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے رائیونڈ میں ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں قیام کے دوران رائیونڈ میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔






