سوناایک ہی دن میں ہزاروں روپے سستا؛فی تولہ کتنے کاہوگیا؟

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی

مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر ارزاں ہو کر 4043 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق:

* فی تولہ سونا (24 کیرٹ): 3,700 روپے کی کمی کے بعد 4,26,736 روپے کا ہو گیا ہے۔
* 10 گرام سونا: 3,202 روپے ارزاں ہو کر 3,65,857 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
* فی تولہ چاندی: 57 روپے کی کمی کے ساتھ 6,237 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔