انا للہ و انا الیہ راجعون ، ملک کے اہم علاقے میں فائرنگ سے سینئر کھلاڑی جاں بحق

کوئٹہ میں کزن کی فائرنگ سے سینئر باکسنگ کھلاڑی احمد یار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ہزار گنجی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں احمد یار کو ان کے ماموں زاد بھائی انور نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو رنجش کا شاخسانہ ہے۔

فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

close