//

جہاز ڈوب گیا

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنام کا ایک بحری جہاز حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گیا، جس کے بعد چینی اور ویتنامی امدادی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 37 افراد کو بحفاظت بچا لیا، جبکہ لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

حادثہ نانشا جزائر کے قریب یونگشو ریف کے علاقے میں پیش آیا، جہاں جہاز ڈوبنے کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

چینی حکام کے مطابق اتوار کی صبح تک 37 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ تمام بچائے گئے افراد ویتنامی شہری ہیں۔

حکام نے بتایا کہ “خوئی نگوین 18” نامی جہاز پر عملے سمیت مجموعی طور پر 62 افراد سوار تھے، جن میں سے باقی افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close