//

پی ٹی اے نے ’سمز‘ سے متعلق صارفین کو خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو سمز کے محفوظ استعمال کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق اپنی رجسٹرڈ سم کسی دوسرے شخص کو استعمال کے لیے دینا قابلِ سزا جرم ہے، کیونکہ آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم کے ذریعے ہونے والی کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کی ذمہ داری آپ پر عائد ہو سکتی ہے۔

اتھارٹی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد ضرور چیک کریں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk پر جا کر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں یا اپنا شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) 668 پر ایس ایم ایس کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی نامعلوم یا غیرضروری سم رجسٹرڈ ہو تو اسے فوری طور پر بلاک کروا دیں۔

پی ٹی اے نے مزید ہدایت کی ہے کہ نئی سم ہمیشہ مستند فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے ہی حاصل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی اجازت کے بغیر آپ کے نام پر کوئی سم رجسٹرڈ نہ ہو۔

اس کے علاوہ صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ مفت سم یا دیگر مراعات کے لالچ میں اپنی بائیومیٹرک تصدیق کسی غیرمجاز شخص یا ادارے کو نہ دیں، کیونکہ اس کا غلط استعمال کرتے ہوئے آپ کے نام پر اضافی سمز جاری کی جا سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close