لیما (آئی این پی): پیرو کے وسطی اینڈیز کے علاقے میں 5.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی جبکہ تقریباً 300 افراد بے گھر ہو گئے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز سیکایا کے قریب تھا۔ زلزلے کے باعث متعدد مکانات منہدم ہو گئے، جبکہ ایک تاریخی چرچ اور کانوینٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹا کر ممکنہ متاثرین کی تلاش اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ پیرو بحرالکاہل کے رِنگ آف فائر میں واقع ہے، جو دنیا کے سب سے زیادہ زلزلہ خیز علاقوں میں شمار ہوتا ہے، اسی وجہ سے وہاں اس نوعیت کے زلزلے نسبتاً عام ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






