//

تباہ کُن بارش، 26 افراد ہلاک

بھارت میں شدید مون سون بارشوں کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ کے مختلف واقعات میں ایک ہی دن میں کم از کم 25 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اتوار کو ہونے والی موسلادھار بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں جموں و کشمیر، ناگالینڈ اور اتراکھنڈ شامل ہیں۔ جموں و کشمیر کے ہمالیائی علاقوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق راجوری اور پونچھ اضلاع میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں سڑکیں، رہائشی مکانات اور کاروباری مراکز شدید متاثر ہوئے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close