//

ساحل پر پکنک کے دوران بڑا حادثہ، بچے ڈوب گئے

حب (آئی این پی): بلوچستان کے گڈانی ساحل پر پکنک منانے آئے ایک خاندان کے پانچ بچے سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آ کر ڈوب گئے، جن میں سے چار کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے فوراً بعد لائف گارڈز اور امدادی ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کیا اور چار بچوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سمندر سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کا تعلق حب شہر سے ہے، جو تعطیلات کے دوران گڈانی ساحل پر پکنک منانے آیا تھا۔

انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سمندر کی تیز لہروں اور گہرے پانی میں جانے سے گریز کریں اور ساحل پر تعینات لائف گارڈز کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close