یوکرینی ڈرون حملے میں روس کے تامبوف علاقے میں 7 افراد ہلاک
روس کے مغربی علاقے تامبوف میں مبینہ یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 24 دیگر زخمی ہو گئے۔
روسی حکام کے مطابق حملے کا نشانہ ایک لاجسٹکس سینٹر بنا، جہاں کام کرنے والے افراد جانی نقصان کا شکار ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر حملے کے بعد کی متعدد ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں، جن میں جائے وقوع پر بڑے پیمانے پر آگ، آسمان پر اٹھتے سیاہ دھویں کے بادل اور شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم ان ویڈیوز کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب ماسکو کے میئر کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب یوکرین نے ماسکو ریجن کی جانب 370 سے زائد ڈرونز سے حملے کیے، تاہم روسی فضائی دفاعی نظام نے بیشتر ڈرونز کو راستے ہی میں تباہ کر دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






