//

ٹرمپ نے کینیڈا کوبھی بڑی دھمکی دے دی

ٹرمپ کی کینیڈا کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا میں جاری جنگلاتی آگ کے دھوئیں سے امریکا میں پیدا ہونے والی فضائی آلودگی پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کینیڈا پر ٹیرف میں اضافے کی دھمکی دے دی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگلاتی آگ سے اٹھنے والا دھواں امریکا کے وسیع علاقوں کو متاثر کر رہا ہے، جس کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق اس صورتحال سے ہونے والے معاشی نقصان کی تلافی کے لیے کینیڈا پر محصولات بڑھائے جا سکتے ہیں۔

کینیڈا اور شمالی مینیسوٹا سے اٹھنے والے دھوئیں کے باعث امریکا کے مختلف علاقوں میں غیر صحت بخش فضائی معیار کے حوالے سے انتباہات جاری کیے گئے ہیں۔

کینیڈا کے وائلڈ لینڈ فائر انفارمیشن سسٹم کے مطابق ملک بھر میں آج بھی 937 مقامات پر جنگلاتی آگ بھڑک رہی ہے، جن میں سے بیشتر پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ یہ صورتحال ایک سالانہ مسئلہ بنتی جا رہی ہے، جس سے امریکا کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، اور اس آلودگی کی قیمت کینیڈا کو ٹیرف کی صورت میں ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close