ٹرمپ کا چین پر امریکی انتخابات میں مداخلت کا الزام، تحقیقات اور خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوششوں کا الزام عائد کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی قوم سے خطاب میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین نے امریکی انتخابی ڈیٹا ہیک کرنے کی کوشش کی اور اس کا مقصد انہیں صدارتی انتخاب میں شکست دلانا تھا۔ ان کے مطابق بیجنگ نے 2020 کے انتخابات سے قبل مداخلت کی کوشش کی اور 22 کروڑ سے زائد ووٹرز کی معلومات تک رسائی حاصل کی، تاہم اس معاملے کو چھپایا گیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ انتخابات سے متعلق خفیہ انٹیلی جنس دستاویزات فوری طور پر ڈی کلاسیفائی کی جائیں گی۔ انہوں نے نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر اور ایف بی آئی کو چین سے متعلق تحقیقات کرنے کی ہدایت بھی دی۔
وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ 2020 کے صدارتی انتخابات کے ڈیٹا میں مبینہ مداخلت سے انتخابی نظام کی خامیاں سامنے آئیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے امریکی عوام میں ان کے خلاف منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی۔
ٹرمپ نے امریکی فوج کو دنیا کی بہترین فوج قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی نظام کے تحفظ کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے ووٹنگ سسٹم کی کمزوریوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا اعلان بھی کیا اور کانگریس سے ’’ووٹر آئی ڈی سیو امریکا ایکٹ‘‘ منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹی وی چینلز جو ان کی تقریر نشر نہیں کرتے، ان کے لائسنس منسوخ کیے جانے چاہئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






