//

خبردار !!! بجلی کی ہنگامی بندش کا اعلان ، کون کون سے علاقوں میں بند رہے گی ؟ جانئے

اسلام آباد میں بجلی کی ہنگامی بندش، متعدد علاقوں کے فیڈرز متاثر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعہ کی صبح بجلی کی ہنگامی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔ بجلی کی فراہمی صبح ساڑھے 5 بجے سے 8 بجے تک معطل رہے گی۔ یہ بندش سیفٹی ورک کے باعث سیٹلائٹ ٹاؤن گرڈ اسٹیشن سے منسلک متعدد فیڈرز پر کی جائے گی۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق طارق شہید فیڈر کی کیبل پر ہنگامی کام کے باعث شٹ ڈاؤن لیا جائے گا، جس کے نتیجے میں شہید محمد دین، شمس آباد، صادق آباد اور سید پور روڈ سمیت متعدد فیڈرز متاثر ہوں گے۔

اس کے علاوہ سی بلاک، شکر یال، نور محمد روڈ، اصغر مال، اوجڑی کیمپ، آفندی کالونی، نیشنل مارکیٹ اور عبدالرحمان فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

ترجمان کے مطابق یورولوجی، حیدری چوک، فورتھ روڈ، کمرشل سینٹر، نیو ملپور، غوثیہ چوک، ای بلاک، ابوبکر، فاروق اعظم اور جامع مسجد روڈ فیڈرز بھی عارضی بندش سے متاثر ہوں گے۔

آئیسکو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی عارضی بندش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بحالی کے عمل میں تعاون کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close