//

اہم خبر ، تعمیراتی منصوبوں کی نئی قیمتوں کا اعلان، سریا، سیمنٹ اور مزدوری کے نرخ تبدیل

پنجاب میں سرکاری تعمیراتی منصوبوں کے لیے نئی مارکیٹ ریٹس فہرست جاری

محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری تعمیراتی منصوبوں کے لیے مارکیٹ ریٹس سسٹم (MRS) کی دوسری ششماہی 2026 کی نئی فہرست جاری کر دی ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی سے 31 دسمبر 2026 تک ہوگا۔

نئی فہرست میں تعمیراتی سامان، مزدوری اور مختلف تعمیراتی کاموں کے تازہ نرخ شامل کیے گئے ہیں، جنہیں سرکاری ترقیاتی منصوبوں کے تخمینوں، ٹینڈرز اور تعمیراتی لاگت کے تعین کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

جاری کردہ نرخوں کے مطابق گریڈ 40 سریے کی بنیادی قیمت تقریباً 11 ہزار 727 روپے فی من مقرر کی گئی ہے، جبکہ گریڈ 60 سریے کا بنیادی نرخ تقریباً 11 ہزار 992 روپے فی من رکھا گیا ہے۔ کٹنگ، بینڈنگ، بچھائی اور بائنڈنگ سمیت گریڈ 40 سریے کی مکمل لاگت تقریباً 12 ہزار 45 روپے فی من جبکہ گریڈ 60 سریے کی مکمل لاگت تقریباً 12 ہزار 317 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔

نئی مارکیٹ ریٹس فہرست میں سیمنٹ، اینٹ، ریت اور مزدوری کے اخراجات بھی مختلف تعمیراتی کاموں کے کمپوزٹ ریٹس میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کنکریٹ، اینٹوں کے کام، چھتوں، فرش، پلستر، سڑکوں، سیوریج اور دیگر تعمیراتی سرگرمیوں کے لیے بھی نئے نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ 222 صفحات پر مشتمل نئی MRS فہرست میں تعمیراتی شعبے کے 27 مختلف چیپٹرز شامل ہیں، جن کی بنیاد پر آئندہ سرکاری منصوبوں کی لاگت کا تخمینہ لگایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close