//

خونی ٹریفک حادثہ، 20 بچے چل بسے

یوگنڈا میں اسکول بس حادثہ، 20 بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک

یوگنڈا میں ایک خوفناک سڑک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 20 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچوں سے بھری ایک اسکول بس دارالحکومت کمپالا کی جانب جا رہی تھی۔

مقامی پولیس کے مطابق ڈرائیور مبینہ طور پر گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے باعث بس سڑک کے کنارے موجود ایک بڑی چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے میں ایک بالغ شخص بھی ہلاک ہوا، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق یوگنڈا میں ٹریفک حادثات نسبتاً عام ہیں، جن کی بڑی وجوہات میں خستہ حال سڑکیں، ڈرائیونگ کے مسائل اور دیگر حفاظتی عوامل شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close