//

مداحوں کیلئے بری خبر ، معروف اداکار چل بسے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ہال ولیمز 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ہالی ووڈ کے سینئر اداکار ہال ولیمز 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ بدھ کی صبح امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر طبعی وجوہات کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور صحت کے مختلف مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔

ہال ولیمز نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے فلمی اور ٹیلی ویژن کیریئر میں متعدد یادگار کردار ادا کیے۔ انہیں خصوصاً “Sanford and Son”، “Private Benjamin”، “The Sinbad Show” اور “The Waltons” میں شاندار اداکاری کے باعث شہرت حاصل ہوئی۔

اپنے طویل فنی سفر کے دوران ہال ولیمز نے بے شمار کامیاب فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اور اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں ایک نمایاں مقام بنایا۔ ان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close