//

صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر تین سمریوں کی منظوری دے دی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین اہم سمریوں کی منظوری دے دی۔

منظور کی گئی سمریوں کے مطابق، صدرِ مملکت نے اقوامِ متحدہ کے اسلاموفوبیا کے انسداد سے متعلق خصوصی ایلچی میگوئل اینجل موراٹینوس کو ہلالِ پاکستان سے نوازنے کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ، انہوں نے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن فضلِ حق عباسی کا استعفا بھی منظور کر لیا، جبکہ ظفر حسن کی وفاقی پبلک سروس کمیشن (FPSC) کے رکن کے طور پر تقرری کی بھی منظوری دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close