آئندہ ہفتے سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا: محکمہ موسمیات

شہر میں بادلوں کا راج، آئندہ ہفتے سے بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان

شہر میں بادلوں اور دھوپ کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم گرم مگر جزوی طور پر ابر آلود ہے۔

موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ شہر میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہے، جہاں شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 153 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو غیر صحت بخش فضائی معیار کی نشاندہی کرتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کے امکانات کم ہیں، تاہم آئندہ ہفتے سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close