کراچی کے شہری تمغوں کے حقدار ہیں، عائشہ عمر

کراچی: اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ عائشہ عمر نے کراچی کے ناقص بنیادی ڈھانچے اور شہری مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شہر کے رہائشی یہاں رہنے اور روزمرہ کے حالات کا مقابلہ کرنے پر تمغوں کے حقدار ہیں۔

برطانوی تحقیقی ادارے دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (EIU) کی جانب سے جاری کیے گئے 2026 گلوبل لائیویبلٹی انڈیکس کے مطابق رہائش کے اعتبار سے دنیا کے 173 شہروں میں کراچی کا شمار 170 ویں نمبر پر کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ “ہمیں اس پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔”

ان کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں متعدد صارفین نے بھی کراچی میں بنیادی سہولیات، انفراسٹرکچر اور شہری مسائل پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close