جیکب آباد: شہر میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں 40 کلوگرام آٹے کا تھیلا 4500 روپے میں فروخت ہونے لگا، جبکہ فی کلو آٹے کی قیمت 140 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
شہریوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے غریب اور متوسط طبقے کی قوتِ خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
شہریوں نے حکومت اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو فوری طور پر کم کیا جائے اور مارکیٹ میں مؤثر نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






