اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور بنگلہ دیش کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور تمام متاثرہ افراد کی سلامتی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






