نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرِخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگوکی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں کمی، تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

وزیرِ خارجہ نے جون 2026 کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ مذاکرات اور سفارتکاری ہی خطے میں دیرپا امن کے قیام کا مؤثر راستہ ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور موجودہ صورتحال پر مسلسل مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close