آپریشن شعبان: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 4 دہشت گرد ہلاک
پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے بلوچستان میں جاری مشترکہ آپریشن شعبان کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی اور زمینی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سران ٹنگی میں ہونے والی تازہ کارروائی کے بعد آپریشن شعبان کے دوران ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کی تعداد 71 تک پہنچ گئی ہے۔ مزید برآں، 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 109 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جن میں ایم فور رائفلیں، ایس ایم جیز، راکٹ لانچر، موبائل فونز اور دیگر اہم سامان شامل ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






