پاکستان پیپلز پارٹی لاہور نے 25 جولائی کو مینارِ پاکستان پر ایک بڑے سیاسی جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جسے پارٹی نے اپنی سیاسی قوت کے اظہار کا موقع قرار دیا ہے۔
لاہور پیپلز پارٹی کے صدر فیصل میر نے کارکنوں، جیالوں، اہلِ خانہ اور دوستوں سمیت بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے تمام 10 ٹاؤنز کے کارکنان، عہدیداران اور عوام جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور کے ہر ٹاؤن سے 10 ہزار سے زائد افراد جلسے میں شرکت کریں گے۔ فیصل میر نے مزید کہا کہ مزدوروں اور مستحق افراد کو سوشل سکیورٹی کارڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ حکومتی سہولتوں اور سماجی تحفظ کے نظام سے مؤثر انداز میں فائدہ اٹھا سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






